کھیل

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ایک تیز رفتار اور دباؤ سے بھرپور سات اوورز کے میچ میں کھیل کو معمول پر رکھنا ایک مشکل چیلنج ثابت ہوا۔ کھلاڑیوں کے لیے اس قلیل وقت میں عمدہ کارکردگی دکھانا آسان نہ تھا، مگر آسٹریلین بیٹر میکسویل (میکسی) نے بہترین انداز اپنایا اور اپنی شاندار کارکردگی سے میچ میں خاص کردار ادا کیا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

محمد رضوان نے اس موقع پر میکسویل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “اتنے مختصر اوورز کے میچ میں چیزوں کو معمول پر رکھنا آسان نہیں تھا۔ لیکن میکسی کو کریڈٹ دینا بنتا ہے کیونکہ اس کا کھیلنے کا انداز واقعی میں کام آیا اور اس نے بہترین کھیل پیش کیا۔یہ میچ کرکٹ کے شائقین کے لیے خاص توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں ہر اوور میں میچ کا رخ تبدیل ہوتا دکھائی دیا۔ میکسویل کی جارحانہ اور پرعزم کارکردگی نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں