پنجاب

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر تک سرکاری و نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

وزیرتعلیم راناسکندر حیات نے کہاہے کہ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانا ہوگا، انسداد سموگ کیلیے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی تعاون کریں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں