ہواؤں نے رُخ بدل لیا!نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ کب تک واپس ہونے والا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا . نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے .

ان کی وطن واپسی کے بعد اگلے ایک سے دو ماہ میں ان کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہوجائے گا . ثنا بچہ نے اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالیڈر سوال کرتا ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیڈر خاموش رہتے ہیں . پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو راضی کرلے گی کیونکہ کوئی بھی پارٹی اکیلے جدوجہد نہیں کرسکتی . انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن لانگ مارچ کرسکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں