لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ان کی وطن واپسی کے بعد اگلے ایک سے دو ماہ
میں ان کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہوجائے گا۔ ثنا بچہ نے اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالیڈر سوال کرتا ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیڈر خاموش رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو راضی کرلے گی کیونکہ کوئی بھی پارٹی اکیلے جدوجہد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن لانگ مارچ کرسکتی ہے۔
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…
نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…