پنجاب

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس سے میجر سمیت 2جوان شہید ہو گئے ۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ ئی ہیں ۔ جن کے مطابق پہلے شہید میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے،میجر محمد حسیب شہید کی عمر 28 سال ہے۔میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا،میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

پاک فوج کے دوسرے شہید 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے،حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا،حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں