معیشت / کاروباری دنیا

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ڈیٹا کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ خبریں