پاکستان رینجرز

(قدرت روزنامہ)پاکستان رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویل قامت اہلکار عبدالوحید عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے . تفصیلات کے مطابق 24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ اور سینہ 42 انچ چوڑا ہے، انہیں ان کے دراز قد کی وجہ سے خصوصی طور پر رینجرز میں بھرتی کیا گیا ہے .

سات فٹ 4 انچ قد کے عبدالوحید اِن دنوں پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں فرائض انجام دے رہے ہیں . عبدالوحید کے پاؤں کا سائز 18 انچ ہے اور دراز قامت اور بڑے پاؤں کی وجہ سے عبدالوحید واہگہ بارڈر پریڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے . عبدالوحید نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 پراٹھے، 4 انڈے اور ایک کلو دودھ پیتے ہیں، اس کے علاوہ عبدالوحید کھانے میں سالن کی 4 پلیٹوں کے ساتھ 6 روٹیاں کھاتے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں، مادر وطن کے دفاع میں جان بھی چلی جائے تو انہیں فخر ہو گا . .

متعلقہ خبریں