24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے 24نومبر کو فائنل احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی قیادت خوش دکھائی نہیں دے رہی اور عمران خان کو احتجاج مؤخر کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا کہ 24نومبر کی تاریخ سے متعلق عمران خان سے بات کریں گے، لیکن وہ باس ہیں ان کا حکم جو بھی ہوگا ہم نے عمل کرنا ہے۔
سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق پارٹی لیڈرشپ عمران خان کے اس فیصلے پر ناخوش دکھائی دے رہی ہے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے احتجاج سے بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری اور جیل میں ان کے قیام کو طول دینے کا خطرہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ رہنما پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24 نومبر کی تاریخ کے اعلان سے ناخوش ہیں۔
جیسا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کے وکیل کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اعلان عام کیا گیا، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا۔ اپنی گفتگو میں وہ عمران خان کے اعلان سے خوش نہیں تھے۔
انصار عباسی کے مطابق پارٹی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ چند روز میں اس معاملے کو دوبارہ عمران خان کے سامنے اٹھانے اور اسے ختم کرنے پر آمادہ کرنے کے آپشن پرغور کیا۔
پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہم ایک اور کوشش کریں گے، عمران خان کو احتجاج ختم کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔
ان کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ کوئی عام لیڈر نہیں بلکہ کافی اہم ہیں۔ ان میں سے کچھ عوامی سطح پر کافی سختی سے بولتے ہیں لیکن ان کی اندرونی بات چیت میں وہ پی ٹی آئی کی ان صاف گو آوازوں میں سے ہیں، جو پارٹی کے سوشل میڈیا کے دباؤ کا یرغمال بن چکے ہیں۔
ایک لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو بہتر مشورے کی ضرورت ہے، ایسے احتجاج اور دھرنے کے لیے نہ صرف 24نومبر بہت جلد ہے جس میں سیکیورٹی کے علاوہ دیگر چیلنجز بھی شامل ہیں۔
ڈی چوک پر دھرنے میں شریک مظاہرین کو خواہ ان کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو کھانا کیسے دیا جائے گا؟ واش رومز کا کیا انتظام ہوگا؟ اور یہ لاجسٹک مسائل ایک بہت بڑا چیلنج بن جاتے ہیں جب سیکیورٹی اہلکار آپ کو ڈی چوک میں داخل ہونے نہیں دیتے‘۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے احتجاج سے نہ صرف بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری کا خطرہ ہوگا بلکہ اس سے عمران خان کے جیل میں قیام کو بھی طول ملے گا۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سے پہلے بھی کئی بار اسلام آباد میں کرو یا مرو کے حتمی احتجاج اور ممکنہ دھرنے کی تاریخ چاہتے تھے لیکن انہیں ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے قائل کیا جا رہا تھا کہ مناسب انتظامات کے بغیر اگر اس طرح کے احتجاج کا اعلان کیا گیا تو یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

2 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

8 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

13 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

20 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

25 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

33 mins ago