اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ اورسابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی پارٹی سیاست میں باضابطہ طور پر سرگرم عمل ہو گئی ہیں اور 24 نومبر کے اسلام آباد دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب کے پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کو پشاور طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے تمام ممبرقومی و صوبائی اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورطلب کیا ہے جہاں اسلام آباد مارچ اور دھرنے کے حوالے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اب پارٹی کے تمام معمولات کو دیکھ رہی ہیں اور دھرنے اور احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے ہدایت بھی دے رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی تمام اراکین سے اسلام آباد مارچ اور دھرنے کے حوالے سے میٹنگ کرنا چاہتی ہیں اوران سے تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ بھی لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے منتخب نمائندوں کے علاوہ پارٹی ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والے امیدواروں کو بھی طلب کیا ہے۔
کیا بشریٰ بی بی سیاسی بیٹھک میں شرکت کررہی ہیں؟
باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ بشریٰ بی بی جیل سے رہائی کے بعد سیاسی طور پرسرگرم ہیں اور پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ پارٹی اجلاسوں میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے بعض ذرائع اس کی تردید کررہےہیں۔
مرکزی سکریٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاعات کی تردید کر دی۔
وقاص اکرم شیخ نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ بشریٰ بی بی سیاسی اجلاسوں شرکت نہیں کر رہی ہیں‘ گزشتہ روزایک اجلاس میں، میں خود شریک تھا اس میں بشریٰ بی بی نے شرکت نہیں کی تھی‘۔
دوسری جانب ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی پشاورمیں تمام سیاسی معمولات کو دیکھ رہی ہیں اور مرکزی قیادت کے ساتھ بیٹھ کراسلام آباد مارچ اور دھرنے کی مکمل تیاری کر رہی ہیں اور بشریٰ بی بی کی پشاورآمد کے بعد مرکزی قائدین نے بھی پشاور میں ڈھیرے ڈال دیے ہیں۔
مارچ کی کال عمران خان نے دی ہے بشریٰ بی بی یا کسی کی ہدایت کی ضرورت نہیں
وقاص اکرام شیخ نے وی نیوز کوبتایا کہ 24 نومبرکو اسلام آباد مارچ کی کال بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دی ہے اور اس حوالے سے کسی سے مشاورت کی اب ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد مارچ کے لیے سب نے نکلنا ہے‘، اس کے لیے بشریٰ بی بی یا کسی اور سے مشاورت یا ہدایت لینے کی ضرورت درپیش ہی نہیں ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے اراکین کو پارٹی قیادت نے پشاور طلب کیا ہے۔ جن سے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے حوالے رائے لی جائے گی اور مارچ کے حوالے سے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے تمام منتخب نمائندے اپنی ریلیوں کی قیادت کریں گے اور تمام اخراجات بھی برداشت کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ اراکین الیکشن میں اخراجات برداشت کر سکتے ہیں تو پارٹی مارچ کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…