کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 4 شدید زخمیوں کو پنجاب ریفر کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رانا محمد دلاور اور اسسٹنٹ کمشنر فتح محمد سمیت دیگر انتظامی افسران پہنچ گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…