پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری جانب مالی سال کے پہلے4 ماہ میں یورپی یونین سے ترسیلات زر بڑھ گئیں۔
پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے اعدادوشمار کے مطابق 8 نومبرکو ختم ہفتہ میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66903 بیرل رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ 65582 بیرل پیدا وارسے 2 فیصد زائد ہے۔اس دوران گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3003 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جوکہ پیوستہ ہفتہ کی یومیہ 2737 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار سے 10فیصد زائد ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالر ارسال کیے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ارسال1.141ارب ڈالر سے27.1 فیصد زیادہ ہے۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

9 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

19 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

20 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

35 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

48 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

53 mins ago