چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور پاکستان کے سخت موقف اپنانے پر مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے مجوزہ نیا آپشن بھی منظر عامر پر آگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ”کچھ لو اور کچھ دو” کے فارمولے سے ایونٹ کو بچانے پر بات چیت ہوسکتی ہے تاہم اسکے لیے پاکستان اور بھارتی بورڈ دونوں کو موقف میں لچک دکھانا ہوگی۔

ممکنہ فارمولے کے تحت بھارتی ٹیم 3 میں سے ایک میچ پاکستان آکر کھیلنے کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، وہاں میچ کھیل کر واپس اپنے ملک یا پھر یواے ای چلی جائے۔بھارتی ٹیم اگر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی ہے تو میچ یواے ای میں کروایا جائے، البتہ اگر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تو لاہور آکر کھیلنا پڑے گا۔

پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے ممکنہ نقصان پر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی آمدنی میں سے زیادہ حصہ دیا جائے، اس آپشن کو اپنانے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں کو مشکل صورتحال سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ناخوش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو بھی موقف منوانے میں کچھ ریلیف ملے گا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی ہائبرڈ ماڈل کی اپنی بات کسی حد تک منوا سکے گا۔دوسری جانب پی سی بی کے خط کا آئی سی سی نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے انکار سے اسے زبانی طور پر آگاہ کیا تھا اس لیے کونسل تاخیر سے کام لے رہی ہے۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

6 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

20 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

31 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

31 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

46 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

60 mins ago