آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو نے ملاقات کی، ملاقات میں نیٹو کے سینئرنمائندے نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی .

اس موقع پر نیٹو کے سینئر نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی . نیٹو کے سینئر نمائندے نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھیں گے،نیٹو نمائندے نے غیرملکیوں کے انخلاء اور خطے میں امن واستحکام کی صورتحال پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے . . .

متعلقہ خبریں