آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو نے ملاقات کی، ملاقات میں نیٹو کے سینئرنمائندے نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے استیفنو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر نیٹو کے سینئر نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ نیٹو کے سینئر نمائندے نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھیں گے،نیٹو نمائندے نے غیرملکیوں کے انخلاء اور خطے میں امن واستحکام کی صورتحال پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Recent Posts

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

6 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

22 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

37 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

1 hour ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 hours ago