اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ہے۔
ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملہ پر شائد واجبات بعد میں ادا کر دیے گئے تھے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سوموٹو کیس میں سابق وزیراعظم کو بھی نوٹس کیا گیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کنونشن سینٹر کو ادارہ کی پالیسی کے مطابق چلائیں۔
ایڈیشنل جنرل عدالت سے واجبات کی ادائیگی سے متعلق معلومات لینے کے لیے کچھ وقت مانگا، جس پر عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کنونشن سینٹر میں پی ٹی آئی کی تقریب کے اخراجات ادا کر دیے گئے تھے۔
ایڈیشنل جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تقریب کے بعد سی ڈی اے کو اخراجات ادا کر دیے گئے تھے۔ بعدازاں، آئینی بنچ نے کنونشن سینٹر از خود نوٹس نمٹا دیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…