باجوڑ (قدرت روزنامہ) باجوڑ میں بم دھماکہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع باجوڈ کی تحصیل وڑما موند میں ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق پولیس اور 2 اہلکاروں کا تعلق ایف سی سے ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کا رہائشی 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوگیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…