پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ خسارے کی رپورٹ غلط ہے، اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سر پلس میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کوارٹر میں 40 ارب کا سر پلس دیا، رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دے گی۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 1952ء کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کر دیا ہے، مریم نواز کے وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

2 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

9 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

18 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

32 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

38 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

50 mins ago