متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار ہو رہے ہیں، مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد اب ٹی وی شو کی مشہور میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر متھیرا کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لیکن متھیرا نے ان تصاویر اور ویڈیو کو اے آئی سے تخلیق شدہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے متھیرا سے منسوب نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں، لیکن ان تصاویر اور ویڈیوز کی صداقت کے حوالے سے ابہام بھی نظر آیا۔معروف اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان اپنی بولڈ عوامی شخصیت کے لیے مشہور ہیں اور طویل عرصے سے پاکستانی میڈیا کے منظر نامے میں تعریف اور تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز پر متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ میرے جسم پر ٹیٹوز ہیں اور یہ تصاویر اے آئی سے بنائی گئی ہیں۔متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے، جس کی وجہ سے مجھے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، میں نے اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔

متھیرا نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے کہا کہ ’لوگ میرے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور جعلی چیزوں میں شامل کر رہے ہیں، برائے مہربانی شرم کریں اور مجھے اس فالتو بکواس سے دور رکھیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 min ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

8 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

17 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

31 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

37 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

49 mins ago