برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بڑی غلطی کی لیکن امپائرز کی نظروں سے اوجھل رہی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برسبین کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔یہ میچ بارش کی وجہ سے 7، 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے مطابق 2 بالرز محض دو دو اوورز کروانے کے مجاز تھے جبکہ تین بالرز کو بقیہ 3 اوورز کروانے تھے۔
تاہم کپتان محمد رضوان نے ایک بڑی غلطی کرتے ہوئے تین فاسٹ بولر شاہین، نسیم اور حارث سے 2، 2 اوورز کروا ڈالے تاہم فیلڈ اور تھرڈ امپائرز نے دھیان نہ دیا اور وہ پنلٹی سے بچ گئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ کل (ہفتے) کو کھیلا جائے گا۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…