چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب


لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد
لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ بدھ تک حالات دیکھیں گے، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاہور اور ملتان میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجائےگا،ریسٹورنٹس پرصرف شام 4بجےتک کھانےکی اجازت ہوگی،شام 4 بجےکےبعدریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوےہوگا،
مریم اورنگزیب نےمزیدکہا کہ لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے،اسپتالوں میں او پی ڈیز کا وقت 8 بجے تک کردیاگیا،تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں ہیں،یونیورسٹیوں کو بھی بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے،کالجز اور یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔
پنجاب میں آج سےاینٹوں کےتمام بھٹے بند کردئیےگئے،جبکہ فرنس انڈسٹری کو بھی لاہور،ملتان میں بند کر دیاہے،تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی ہوگی۔
مریم اورنگزیب نےکہا اگرحالات بہترنہ ہوئےتوجمعہ،ہفتہ اور اتوارکومکمل لاک ڈاون ہوگا،تمام صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
انہوں نےکہاجن ملکوں نے اسموگ پرکام کیا، ان کے شہریوں نے بھی بہت کام کیا،ہفتے اور اتوار کو لوگ گھروں میں رہیں،اداکاروں،فنکاروں،میڈیا کا بہت رول ہے،گالیاں دینے والوں کو کہوں گی خدارا اسموگ کےخلاف ایک ہوجائیں۔
دوسری جانب آج لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے 10 سال کی پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

1 min ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

9 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

12 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

33 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

47 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

60 mins ago