ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟، مریم نواز کی وزیر اعظم پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ جہاں عوام فاقوں سے مر رہے

ہوں، والدین بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران ریاستِ مدینہ کی بات کر رہا ہے۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھاکر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟ ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟مریم نواز نے کہا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاستِ مدینہ کا نام لیتے ہوئے سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 min ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

8 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

36 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago