واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط کا اعلان کر دیا۔ حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کی حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں رکھی گئی ہیں جس کا تعلق گروپ کی نوعیت پر ہے۔ لائسنس فیس کا تعین 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک کیا گیا ہے۔
زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا کا کہنا تھا کہ لائسنس کا طریقہ کار تشدد اور افراتفری کا سبب بننے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشان دہی کرنے میں مدد دے گا۔
لائسنسنگ پروسیس میں گروپ ایڈمنز کو نجی معلومات فراہم کرنی ہوگی، جس کی صورت پرائیویسی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔
حکومت نے ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا۔

Recent Posts

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

2 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

5 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

10 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

3 hours ago