اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کر کے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ پی ٹی اے نے 1 لاکھ 1 ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے 8 لاکھ 44 ہزار 8 غیر اخلاقی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے، پی ٹی اے کو حکومتی ادارے بھی ایسی سائٹس سے متعلق رپورٹ کرتے ہیں۔ پی ٹی اے کو انفرادی طور پر بھی غیر اخلاقی مواد سے متعلق شکایات ملتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کرنا شروع کیے تھے، رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کا عمل تیز کرنا چاہتا ہے۔ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں جن سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…