کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور پشین میں یارو میں احتجاجاًسڑکیں بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ سے تاجر حاجی راز محمد کاکڑ کے بیٹے اور حاجی ملنگ کے بھتیجے 11سالہ مصور خان کو نامعلوم مسلح افراد نے اسکو ل وین سے اغواء کرلیا اور اپنے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی تاہم جمعہ کی دوپہر تک بچہ بازیاب نہ ہونے پر لواحقین اور تاجروں نے کوئٹہ کے زرغون روڈ کو اتحاد چوک جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ کو پشین میں یارو کے مقام پر احتجاجاً بلاک کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2020میں بھی ان کے ایک بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا جسکے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ایک بار پھر انکے بچے کو اغواء کرلیا گیا ہے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران میں کوئٹہ میں مظاہرین سے مذاکرات کئے تاہم مظاہرین نے بچے کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔ بعدازاں دھرنے کے شرکاء سے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے ملاقات کی اور انہیں مغوی کی بازیابی کے حوالے سے پیش رفت پر آگاہ کیا ۔ اس موقع تاجر رہنما اختر کاکڑ نے بتایا کہ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان طے پایا کہ آج دوپہر 12بجے تک دھرنے کو موخر کیا جائیگا گا جس کے بعد دھرنا موخر کردیا گیا ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں زرغون روڈ اور یار و کے مقام پر قومی شاہراہ کی بندش سے بد ترین ٹریفک جام ہوگیا سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

Recent Posts

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

3 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

13 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

24 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

25 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

48 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

51 mins ago