کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا، چائے اور کھانے پینے کے ہوٹلوں پر چھٹی کے روز رش رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بارکھان سمیت بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ بھی جاری رہا ۔اس دوران با ر بارکھان میں 3ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔ سرد ہواؤں کے چلنے سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرات کئی ڈگری گر گیا ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے کم درجہ حرات 2ڈگری سینٹی، کوئٹہ میں 4،نوکنڈی میں،ژوب میں 11، چمن میں 10، 13، سبی میں 16،گوادر میں 18،تربت میں 19، جیوانی میں 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سردی کے آتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات بھی موصول ہوئیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکا ن ہے ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

19 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

21 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

24 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

28 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

32 mins ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

35 mins ago