آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور


پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی امور پر بات چیت کو مثبت قرار دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے، حکومت ٹیکس نہ دینے والےشعبوں سےٹیکس آمدن بڑھانے کے لیےپرعزم ہے۔
اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی، نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے دوران سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کےکردارکو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان میں توانائی شعبےمیں اصلاحات اورچیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
مشن چیف نے کہا کہ حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے کے لیے کی گئی،مذاکرات میں معاشی اصلاحات، پالیسیز اور ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کو مجوعی طور پر مثبت قرار دیتے ہوئے کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کا حصہ بڑھانے اور بعض شعبوں میں حکومت پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی حکام کا رویہ بڑا حوصلہ افزا اور معاون تھا۔ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا اور وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

Recent Posts

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

3 mins ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

13 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

19 mins ago

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر گیند مار دی

واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…

33 mins ago

کراچی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…

42 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

45 mins ago