انہوں نے کہا کہ انسرجنسی میں کمی لانا تھی، مگر اس میں اضافہ ہوگیا ہے، جام کمال خان کے خلاف چارج شیٹ لمبی ہے . ثنا اللّٰہ بلوچ نے مزید کہا کہ پانی، سڑکوں، تعلیم کے منصوبے اپنے پسندیدہ لوگوں کے نذر کیے گئے ہیں، میرے انتخابی حلقے میں تعلیم کا کوئی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا . اُن کا کہنا تھا کہ کوئی اپنی جاگیر کے ساتھ ایسا نہیں کرتا، جیسا آپ نے بلوچستان کے ساتھ کیا، آپ صوبے کو اس نہج پر لے آئے ہیں، آپ کو لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا چاہیے تھی . بی این پی مینگل کے رکن اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ جو اپنے اراکین کے ساتھ مصالحت نہیں کرسکتا، وہ ناراض لوگوں سے کیا مصالحت کرے گا . انہوں نے کہا کہ جام کمال کےخلاف اپوزیشن کا عدم اعتماد نہیں، یہ عوام کا آپ پر عدم اعتماد ہے، آپ کو بھائی کی حیثیت سے مشورہ دے رہا ہوں کہ آپ عہدہ چھوڑ دیں . . .
(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے ثنا اللّٰہ بلوچ نے تحریک عدم اعتماد پر کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف چارج شیٹ لمبی ہے .
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثنا اللّٰہ بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکیج اور ماہی گیری کے شعبے میں بڑی کرپشن ہوئی ہے .
متعلقہ خبریں