اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی خریدی ہو لیکن اسے کھانے کا موقع نہ ملا ہو؟ یا پھر آپ کے فریج میں بچی ہوئی مچھلی تو موجود ہے لیکن آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اسے اب کھانا بھی چاہیے یا نہیں یا پھر کہیں یہ خراب تو نہیں ہوگئی؟ تو ہم آپ کو چند ٹپس بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کھانے سے پہلے مچھلی کی جانچ کرسکتے ہیں-
اگر کچی مچھلی اب بھی کھانے کے قابل ہو گی تو اس میں سے ‘صاف’ اور ‘سمندری’ بو آتی ہے۔ اس کی آنکھیں صاف اور گوشت روشن اور چمکدار ہونا چاہیے۔
اگر آپ جانتے ہیں کہ تازہ مچھلی کی خوشبو کیسی ہوتی ہے، تو یہ آپ کو تازہ مچھلی کو خراب سے الگ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اگر کوئی پکائی ہوئی مچھلی خراب ہو گئی ہو تو آپ اسے سونگھ سکتے ہیں۔
اگر اس سے تیز اور گندگی کی بو آتی ہے اور آپ کو اسے کھانے کا دل نہیں کرتا تو آپ کو اسے نہیں کھانا چاہیے-
اگر کچی مچھلی کی بو عجیب سی ہو٬ گوشت کا رنگ تبدیل ہو اور اس کی آنکھوں میں چمک بھی موجود نہ ہو تو آپ کے لیے اسے پھینک دینا ہی بہتر ہے-
اس کے علاوہ اگر کوئی پکی ہوئی مچھلی کچھ دن سے رکھی ہوئی ہے اور آپ اسے دوبارہ کھانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی بو ضرور سونگھ لیں- ویسے عام اصول یہ ہے کہ کوئی بھی سمندری غذا 3 دن سے زیادہ نہیں رکھنی چاہیے-
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…