قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید ہو گئے۔

 نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے فوری بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 

 ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سکیورٹی اہل کار شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ (9 نومبر کو) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں سےدلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدا ہمارا فخر ہیں۔ لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں اہل کاروں کے شہید ہونے مذمت کرتے ہوئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فورسز کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

4 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

15 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

25 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

42 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

1 hour ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago