تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط


پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں نے قومی مفاد میں کام کرنے کے بجائے سیاسی مفاد کو ایک مرتبہ پھر فوقیت دے دی۔
46 ممبران کانگریس نے تحریک انصاف کے حق میں صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں پاکستان پر بے جا الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کی طوطا کہانی دہرائی گئی۔
صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کر کے تحریک انصاف نے اپنے ہی بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔
خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارت خانے پر بھی بے جا تنقید کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کا رویہ بدلنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خط در خط نے تحریک انصاف کے اصل حمایتیوں سے متعلق سوالوں کے انبار لگا دیے۔ جبکہ اس خط میں نا کشمیر ، نا پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا ذکر ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نا لکھوایا جا سکے؟ یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

31 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

44 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

58 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago