(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت صرف تین ٹیمیں ہی چار مرتبہ ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں دیگر دو ٹیموں میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2007 سے 2016 کے درمیان ہونیوالے 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایڈیشنز کے ابتدائی چار ایڈیشنز میں پاکستان نے دو فائنل کھیلے، جس میں سے ایک جیتا اور ایک میں رنر اپ رہا، دو مرتبہ سیمی فائنل بھی کھیلے تاہم آخری دو ایڈیشنز میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔
ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ورلڈکپ 2007 میں جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے گروپ اسٹیج اور پھر سپر ایٹ اسٹیج میں شاندار کارکردگی دکھائی، ان دونوں مراحل میں پاکستان کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی جو بھارت کیخلاف تھا، جسے بھارت نے ٹائی ہونے کے بعد ٹائی بریکر پر باؤل آؤٹ مقابلے میں جیتا۔
اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی اور پھر فائنل میں ایک بار پھر بھارت سے سامنا ہوا اس میں مصباح کا آخری اوور میں اسکوپ شاٹ اور پاکستان ٹائٹل سے پانچ رنز کی دوری پر ہمت ہار گیا۔
دو سال بعد انگلینڈ میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلے گروپ اسٹیج میں شاندار کارکردگی دکھائی، پھر سپر ایٹ کا مرحلہ بھی پار کیا،سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی اور فائنل میں پہنچا اور ورلڈ چمپئن بن گیا۔
اس کے بعد 2010 کا ورلڈکپ ویسٹ انڈیز میں ہوا، پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترا، پہلے راؤنڈ میں بنگلا دیش کو شکست دے کر سپر ایٹ میں جگہ بنائی،پھر سپر ایٹ میں اس نے صرف ایک میچ جنوبی افریقہ سے جیتا اور بہتر رین اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں آگیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا سے تھا، بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور آسٹریلینز کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔
ایک موقع پر یوں لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا مگر مائیکل ہسی نے بازی پلٹ دی اور پاکستان سیمی فائنل ہار گیا۔
اس کے بعد 2012 میں ہوئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچی، گروپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو ہرایا، سپر ایٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو شکست دی۔
سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے تھا، پاکستانی ٹیم 140 کے تعاقب میں صرف 123 رنز ہی بناسکی اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش میں ہونیوالے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، گروپ میں چار میں سے وہ صرف دو میچز ہی جیت پائی۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم 166 کے جواب میں صرف 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اوراس ایونٹ میں پاکستان اگلے راؤنڈ تک نہ آسکا۔
2016 میں بھارت میں ہونیوالا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے لیے کارکردگی کے حساب سے بدترین ثابت ہوا۔
اپنے گروپ میں پاکستان ٹیم چار میں سے صرف ایک گیم جیت سکی، وہ بھی بنگلادیش جیسی کمزور حریف کیخلاف جبکہ دیگر میچز میں اسے بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے، 19 میں اسکو کامیابی ملی جبکہ 15 میں پاکستان ناکام رہا۔
شاہد آفریدی اور شعیب ملک 546، 546 رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین بیٹرز ہیں جبکہ 39 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی نہ صرف پاکستان بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی مجموعی طور پر کامیاب ترین بولر ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…