خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا ہے جو بیک اپ میں موجود ہوتی ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے صارفین روزانہ کروڑوں میسیجز ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔
بعض اوقات ہم جلد بازی میں یا غلطی سے دوستوں کے اہم پیغامات یا پھر ان کی پوری چیٹ ہسٹری ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور پھر ان میسیجز کو دوبارہ ری اسٹور کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے آپ کے پاس واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ ہونا ضروری ہے کیوں کہ اگر آپ کی گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ چیٹس کا بیک اپ بن رہا ہے تو آپ بآسانی اپنی ڈیلیٹ کی گئی چیٹس بحال کر سکتے ہیں۔
گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ میسیجز کا بیک اپ کیسے بنایا جائے؟واٹس ایپ میسیجز کو محفوظ بنانے کیلئے گوگل ڈرائیو پر ان میسیجز کا بیک اپ دی گئی ہدایات پر بنائیں۔
واٹس ایپ کھولیں اور دائیں جانب موجود تین نقطوں پر ٹیپ کریں، اب سیٹنگ میں جاکر چیٹس پر کلک کریں اور گوگل ڈرائیو میں بیک اپ کو منتخب کریں۔
یہ انتخاب آپ کو ایک نئے پیج پر لے جائے گا جہاں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اپنی چیٹس کا بیک اپ کس دورانیے میں لینا چاہتے ہیں مثلاًروزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ ؟ اپنی پسند سے اپنے واٹس ایپ پیغامات کا بیک اپ دورانیہ منتخب کریں۔
اب اپنے اس گوگل اکاؤنٹ کو لنک کریں جہاں آپ اپنے واٹس ایپ بیک اپ کو اسٹور کرنا چاہتے ہیں، تمام آپشنز مکمل ہونے کے بعد، بیک اپ آپ کی خواہش کے مطابق بننا شروع ہوجائے گا۔
اگر کوئی چیٹ آپ سے غلطی سے ڈیلیٹ ہوگئی ہے اور اسے اپنے Google Drive بیک اپ سے بحال کرنا چاہتے ہیں ان اسٹیپس کو فولو کریں۔
واٹس ایپ چیٹس بحال کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون میں موجود واٹس ایپ اَن انسٹال کردیں، اب گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور انسٹالیشن کے بعد واٹس ایپ پر جائیں اور اپنے فون نمبر کی تصدیق کریں۔
ایک بار جب ایپ آپ کے نمبر کو پہچان لیتی ہے، تو یہ خود بخود گوگل ڈرائیو پر محفوظ کردہ کسی بھی سابقہ بیک اپ کا پتہ لگا لے گی جس کے بعد آپ کو ایک پیغام کے ساتھ اشارہ کیا جائے گا جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اپنی چیٹ کو ری اسٹور کرنا چاہتے ہیں؟
اس کے بعد آپ ری اسٹور پر کلک کریں اور پراسس مکمل ہونے کا انتظار کریں، اور آپ کے حذف شدہ پیغامات بحال ہو جائیں گے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…