تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 4 بڑے مطالبات گنوا دیئے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 4 بڑے مطالبات ہیں، جن میں پہلا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اس کو واپس کیا جائے۔

تیسرا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے۔

چوتھا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بحال کیا جائے۔

“جنگ ” کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل، پارلیمان اور نہ عدالت کی کوئی حیثیت رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے تو پوری قوم نکلے گی، ملک میں اس وقت جس کے پاس طاقت ہے اس کے پاس اختیار ہے۔ پارلیمان پر حملہ ہوتا ہے اور ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، کوئی ایسا کیس نہیں ہے، جس میں انہیں اندر رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کسان رل رہا ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے اور کوئی بھی سرمایہ کاری کےلیے تیار نہیں ہے۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

5 hours ago