اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
وادی کالام میں برف باری سے سردی بڑھی گئی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کر لیا۔
ادھر استور کے میدانی علاقوں میں کہیں بارش،کہیں برف باری ہوئی۔ دیوسائی ، برزل ٹاپ اور راما میڈوز میں تین روز میں ایک فٹ سے زیادہ برف باری کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
دوسری جانب وادی نیلم میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے برف سے ڈھک گئے۔
اس کے علاوہ شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ ادھر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی سے رات کو ہلکی خنکی ہونے لگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…