فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں فری لانسرز اور دیگر صارفین کے لیے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک( وی پی این) کی اتھارٹی سے رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان کر دیا ہے۔
ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں ’وی پی این‘ کے کمرشل استعمال کے لیے فری لانس کیٹیگری متعارف کرائی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص وی پی این کے کمرشل استعمال کے لیے آسان طریقے سے آن لائن رجسٹرڈ ہو سکتا ہے۔ سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، بینکوں، سفارت خانوں اور فری لانسرز جیسے ادارے اب پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنے وی پی این کو آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فری لانس کیٹیگری میں وی پی این کے کمرشل استعمال کے لیے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’آئی ٹی کمپنیاں، بینک اور فری لانسرز وی پی این کے تجارتی استعمال کے لیے اپنا اندراج آن لائن کروا سکتے ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اب تک 20,000 سے زیادہ کمپنیاں اور فری لانسرز وی پی این کے استعمال کے لیے اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
پی ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ وی پی این استعمال کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے آن لائن فارم پر کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے۔
مزید برآں، پی ٹی اے نے فری لانسرز کے لیے وی پی این کے استعمال کے لیے درخواست دیتے وقت کسی پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا ہے۔
درخواست دہندگان کو وی پی این رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک آئی پی ایڈریس فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ وی پی این رجسٹریشن مفت ہے اور منظوری عام طور پر 8 سے 10 گھنٹوں کے اندر عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

7 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

20 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

29 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

38 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

44 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

53 mins ago