اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی فائنل کال سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکریٹری تقدیر علی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ تقدیر علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔
سینیئر نائب ملک اسلم نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے بھی سامنے آسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی ضلعی قیادت مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے کی کوششیں کررہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے کہاکہ عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، چھوٹے موٹے اختلافات پارٹیوں میں ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اور سلمان اکرم راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج ایک دن کا نہیں ہوگا، مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں ان دنوں استعمال شدہ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب ہے…
لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…