موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی سے بڑھنے لگے ہیں،مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں اوسطاً 20 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاوراورملتان میں فی درجن انڈے 360روپے میں فروخت ہورہے ہیں ، پشاورمیں گزشتہ ہفتے انڈوں کی فی درجن قیمت 340 روپے تک تھی۔

اسی طرح فیصل آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 360 روپے تک ہے جبکہ راولپنڈی میں انڈوں کی فی درجن قیمت 355 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ اسلام آباد میں فی درجن انڈے 350 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں،گجرانوالہ،سیالکوٹ میں بھی فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ان دنوں فی درجن انڈے کے نرخ 350 روپے، حیدرآباد میں 340 ، لاہور میں 337 فی درجن فروخت ہو رہے ہیں ۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 340 روپے فی درجن ہیں، خضدار میں انڈے 340 ،خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں فی درجن انڈے 350 روپے فی درجن ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پورے ملک میں انڈوں کی فی درجن اوسطاً قیمت 330 سے 340 روپے تک تھی۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

4 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

22 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

35 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

40 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

44 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

57 mins ago