غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے ،وزیر اعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا ۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ پروگرام کیلئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے، احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سےخریداری پر رعایت ملےگی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے کے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا ، صدر نیشنل بینک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Recent Posts

گوجرانوالا: شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

گوجرانوالا(قدرت روزنامہ)گوجرانوالا میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل…

2 mins ago

بجلی خریداری، مزید آپشنز کا اعلان، صارفین تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے، پاور ڈویژن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے بجلی خریداری کیلئے مزید آپشنز کا اعلان کیا ہے۔ پاور…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ پیش، بحالی امن کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں…

30 mins ago

اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

لوئر دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل…

45 mins ago

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہراکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ…

56 mins ago

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کو مبارکبادکا پیغام

پر تھ (قدرت روزنامہ )پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں…

1 hour ago