چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارت کو سبق سکھانے کیلئے اہم کام شروع کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دیگر بورڈز کو بھی اعتماد میں لینے لگا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گذشتہ روز لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، انہوں نے چیمپئنز ٹرافی تنازع پر انھیں اعتماد میں لیتے ہوئے موقف سے آگاہ کیا، رچرڈ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہماری نیک تمنائیں میزبان کے ساتھ ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیارہے، اسٹیڈیمز کو جدید انداز میں اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اسٹیٹ گیسٹ پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ ماسٹرسیکیورٹی پلان کی قبولیت کے بعد اب بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کے پاس ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے۔

پلان کا ڈرافٹ 10 اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیا، 21 تاریخ کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، اس لیے اب اگر بھارتی حکومت اور بورڈ سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان نہ آنے کا کہتے ہیں تو انھیں کلین چٹ ملنا آسان نہیں ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آئی سی سی کے ساتھ بورڈ ممبران کی جانب سے سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

18 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

30 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

36 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

40 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

53 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

1 hour ago