ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق اکتوبر میں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 12.77فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ84لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا،اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اکتوبر میں 6لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کئے گئے،اکتوبر میں چاول کی برآمدات سے 36کروڑ23لاکھ ڈالر سےزائد زرمبادلہ آیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 23.38فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر میں تقریباً56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں،سبزیوں کی 56ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ93لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، اکتوبر میں پھلوں کی برآمدات میں سالانہ 20.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں تقریباً54ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے،پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44لاکھ ڈالر سےزائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکو میں سالانہ 565فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6ہزار238میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیاگیا، ایک ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ83لاکھ ڈالرزرمبادلہ کمایا گیا، اکتوبر میں پاکستان نے 88ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کئے،،ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9کروڑ47لاکھ ڈالرزرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے 4ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 21.73فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا اکتوبر غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2ارب 36کروڑ51لاکھ ڈالر رہا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

22 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

51 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

2 hours ago