(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر بلوچستان طارق مگسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حمایتی صوبائی وزیر طارق مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت آج کی نہیں ووٹنگ کی دن اہمیت رکھتی ہے، اکثریت کہاں ہے ووٹنگ والے دن پتہ چلے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، خوف زدہ نہیں کوئی لاپتہ نہیں سب سے رابطہ ہوا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، رکن اسمبلی سردارعبد الراحمن کھیتران نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قرارداد کی شکل میں ایوان میں پیش کی۔
اجلاس میں رکن اسمبلی سردارعبد الراحمن کھیتران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ان کی اپنی ہی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان نے گیارہ اکتوبر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی تھی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جام کمال خان کو خراب کارکردگی پر وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا جائے، وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جام کمال عوام کو ریلیف دینے میں تین سال سے ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کارکردگی مایوس کن ہے، خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے مایوسی، بدامنی، بے روزگاری کے ساتھ اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ تمام معاملات تین سال سے بنا مشاورت کے چلاتے رہے۔
رکن اسمبلی سردار عبد الراحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی مسائل پرغیر سنجیدگی کا ثبوت دیا۔
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…