پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
واضح رہے کہ پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ادھر سینئر نائب صدر ملک اسلم نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں، مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…