پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ 38.34 فیصد کمی ہوئی اور 7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل39 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبرمیں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 64کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھا۔ اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں بھی43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیاگیا جس کا درآمدی بل 30 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا، گزشتہ سال اکتوبر میں خام تیل کادرآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں نیچرل لیکویڈ گیس کی درآمدات کا حجم27کروڑ 89 لاکھ ڈالرسے زائد رہا جبکہ اکتوبر میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم سالانہ 20 فیصد اضافے سے 7کروڑ 79 لاکھ ڈالرسے زائد رہا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے نے مجموعی طورپر ایک ارب ڈالر سے زائدکی درآمدات کیں جبکہ مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبرپیٹرولیم شعبےکی مجموعی درآمدات 5.11 ارب ڈالر رہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

4 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

4 hours ago