حکومت مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہت ہے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی اور اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی۔
فواد چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پارٹی لیڈر شپ کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لیے شہروں اور اضلاع میں شیڈول جاری کیے جائیں۔ وزیراعظم نے متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں بڑے پروگراموں کا اعلان کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب احساس پروگرام کی سبسڈی اسکیم میں حصہ دار بننے کو تیار ہیں اور گلگت بلتستان اور کشمیر نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان بھی اس سبسڈی اسکیم میں حصہ دار بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے اجراء میں مسلسل تاخیر کے باعث سندھ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نسبت 400 روپے زیادہ مہنگا ہے، ہم سندھ حکومت پر مسلسل زور دے رہے ہیں کہ گندم کی ریلیز کو بڑھایا جائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے۔ کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے۔ آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کرشنگ سیزن شروع ہو گا تو چینی کی قیمت مزید کم ہو گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، اگر یہ رجحان برقرار رہا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات میں کچھ ریلیف ملے گا۔ حکومت مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہت ہے۔
فواد چوہردی نے مزید کہا کہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے بذریعہ زوم جبکہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراء خزانہ سمیت چیف سیکریٹریز اور سینئر بیورو کریٹس نے شرکت کی۔

Recent Posts

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

3 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

28 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

41 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

49 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

1 hour ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

2 hours ago