ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا .
ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کے لیے نہیں حکمرانوں کےلیے ہے، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے .
"جنگ " کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں قانون کی عمل داری نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں . مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی جائے . تمام جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے .
. .