لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی .
ہم نیوز کے مطابق سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان 53 ہزار 423 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ہوئی .
یہ تعداد گزشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے . اس کے علاوہ استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ-اِن ہائبرڈ کی فروخت بھی بالترتیب 35.8 فی صد اور 29 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا . جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول کی کاریں (5.7 فی صد اضافہ) اور 6 لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فی صد کمی) نے مالکان کی ملکیت میں گئیں . مجموعی طو پر 19 لاکھ 70 ہزار فروخت کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں 4.3 فی صد کا اضافہ ہوا .
. .