آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کا ذکر سراسر غلط ہے . حکومت پنجاب نے یو اے ای کے کسی بھی فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی،اس لیے اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی .

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے متعین سرپلس کےلئے درست راستے پر گامزن ہے .
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ خبر میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے . آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر پنجاب کے پاس 40 ارب روپے سرپلس تھے، جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے . پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں .

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خبر میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر پنجاب اپنے 150 ارب روپے سرپلس کے ہدف سے پیچھے ہے . حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں . پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے . یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے .

. .

متعلقہ خبریں