بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خانم کا پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مستقبل میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خانم سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں محنت کرکے اوپر جانا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر رشتے کی بنیاد پر انہیں کوئی مرکزی عہدہ دیا جاتا ہے تو یہ پھر تب دیکھا جائے گا کہ اس پر کیا ردعمل بنتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں موروثیت نہیں ہے، عمران خان نے کسی کو بھی رشتے داری کی بنیاد پر پارٹی عہدے نہیں دیے۔
علی محمد خان نے کہاکہ 24 نومبر کو پورے پاکستان سے عوام نکلیں گے، ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آرہے، تاہم ہم پُرامن ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، احتجاج کے لیے اسلام آباد کے لوگ بھی بڑی تعداد میں نکلیں گے، اب بات صرف علی امین گنڈاپور تک محدود نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن وہ مایوس ہیں کیونکہ حکومت بات چیت کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

57 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

2 hours ago