وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے استعمال کو غیرشرعی قرار دینے پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ بول پڑے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ وی پی این کی بندش اسلامی نظریاتی کونسل یا راغب نعیمی سے متعلق معاملہ نہیں، اس کا استعمال بالکل غیرشرعی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر ضروری رائے دی ہے، یہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کام ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے حکومت کی حمایت کے لیے یہ کام کیا ہو گا لیکن یہ تو تنقید کی وجہ بن گیا۔ سادہ سی بات ہے کہ حکومت نے ’ایکس‘ کے غلط استعمال پر پابندی لگائی ہے تو لوگ وی پی این کا استعمال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ 15 نومبر کو اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیرشرعی و ناجائز قرار دیا تھا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر(وی پی این وغیرہ) کا استعمال، جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعا ممنوع اور ناجائز ہے۔
ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا تھا کہ شرعی لحاظ سے حکومت کے پاس اختیارہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کے خلاف نمٹے، حکومت کو چاہیے کہ وہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کرے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی اس رائے پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وی پی این کا استعمال ناجائز ہے تو پھر موبائل استعمال کرنا بھی درست نہیں۔

Recent Posts

حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سرکاری حج سکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج (پیر) سے…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی…

10 mins ago

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹی 20 میچ،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…

29 mins ago

وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…

35 mins ago

ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ،وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

40 mins ago

محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کردی

سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…

44 mins ago