وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے . ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ بھی قائم کیا ہے .

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے . ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بات چیت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلقہ امور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے سامنے رکھیں گے . ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکیورٹی الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران سے واپس لی گئی ہے . واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ممبران کے عہدے گزشتہ تین ماہ سے خالی ہیں . . .

متعلقہ خبریں